حکومت کی غریب دشمن پالیسیوں سے عوام پس چکے ہیں‘ ذیشان اختر

  حکومت کی غریب دشمن پالیسیوں سے عوام پس چکے ہیں‘ ذیشان اختر

  



بہاول پور(بیورورپورٹ) نائب امیرصوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے حکومت کے گزشتہ 18ماہ کے دور میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

۔ حکومت کی غریب دشمن پالیسوں سے غریب عوام بری طرح پس چکے ہیں۔ سرکاری و پرائیویٹ تنخواہیں وہیں لیکن مسائل کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ آٹا نایاب ہونے کے ساتھ ساتھ سبزیوں، دالوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں۔ تنخواہ دار طبقے کے چودہ طبق روشن ہوگئے ہیں۔ ایک طرف ڈالر کی قیمت بڑھنے سے روپے کی قدر میں 30فیصد سے زائد کمی ہوچکی ہے۔ دوسری طرف مہنگائی میں بھی 40فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ بازار میں دالوں، سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو آگ لگی ہوئی ہے۔ اشیاء خوردونوش اور ضروریات زندگی کی بات کی جائے تو رواں مالی سال کے دوران ٹماٹر 124فیصد، چینی 30فیصد اور دالیں 35فیصد تک مہنگی ہوئی ہیں۔ گھروں میں استعمال ہونے والی گیس کی نرخوں میں 85فیصد سی این جی 27فیصد، مٹی کا ٹیل 24فیصد اور موٹر فیول 22فیصد تک مہنگا ہوچکا ہے۔افسوس ناک امر یہ ہے کہ حکومت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی بات کررہی ہے

ذیشان اختر

مزید : ملتان صفحہ آخر