ملبوسات کے شعبے میں سرائیکی کلچر کے ذریعے بین الاقوامی برانڈز کی اجارہ داری ختم کریں گے، اویس نجم

  ملبوسات کے شعبے میں سرائیکی کلچر کے ذریعے بین الاقوامی برانڈز کی اجارہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (اے پی پی) معروف ڈریس ڈیزائنر اویس نجم نے کہا ہے کہ ہم سرائیکی کلچر کے ذریعے بین الاقوامی برانڈز کی اجارہ داری ختم کریں گے۔اپنے ملتان کے دورے کے موقع پر اے(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے ماہی پروڈکشن کے نام سے ملبوسات کی ڈیزائننگ کاادارہ قائم کیا ہے جس کے ذریعے ہم علاقائی ثقافت کو فروغ دے رہے ہیں اور دیہات میں بیٹھی ہنر مند خواتین کو روزگار بھی فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ملبوسات پورے وسیب میں سستے داموں متعارف کروائے جارہے ہیں اور اس سے مقامی ثقافت بھی اجاگرہوگی۔اویس نجم نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مارکیٹ میں سستا کپڑا خرید کر معمولی سے کام کے بعد مہنگا فروخت کیا جاتا ہے اس سے عام صارف کی قوت خرید بھی ختم ہوگئی اور وسیب کی خواتین کی حق تلفی ہوئی۔انہوں نے مزید کہاکہ ابتدائی طورپر ہم نے بہاولپور سے اس کام کا آغاز کیا ہے اور بہت جلد ہم ملتان،ڈیرہ غازی خان اور سرائیکی خطے کے دیگر علاقوں میں بھی اپنی برانچز قائم کریں گے اور اپنی ثقافت کو دنیا بھر میں متعارف کروائیں گے۔