وہاڑی‘ ممبر ڈسٹرکٹ بار پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ درج نہ ہونے پر وکلاء کی ہڑتال جاری

  وہاڑی‘ ممبر ڈسٹرکٹ بار پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ درج نہ ہونے پر وکلاء کی ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)ممبر ڈسٹرکٹ بار پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر درج نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ بار احتجاج شدت اختیار کرگیا,ڈسٹرکٹ بار سمیت دونوں تحصیل بارز کی بھی(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

پولیس رویہ کے خلاف ہڑتال کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا وہاڑی میں پولیس کے مبینہ ناروا رویہ اور وکلاء کے مقدمات کی پیروی نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ بار وکلاء کی صدر بار میاں شہزاد انجم مترو کی قیادت میں پولیس کے خلاف پریس کانفرنس انتظامیہ اداروں میں تصادم کروانا چاہتی ہے صدر بار میاں شہزاد انجم مترو تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ممبر سہیل بھٹی پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ درج نہ ہونے اور پولیس اور انتظامیہ کے ناروا رویہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار میں ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی وکلاء نے احاطہ کچہری اور احاطہ عدالت سے پولیس اہلکاروں کو باہر نکال دیا،پولیس اور انتظامیہ کے ناروا رویہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار میں صدر میاں شہزاد انجم مترو نے نائب صدر محمد امین صابر بھٹی، سابق صدور چوہدری شکیل احمد تارڑ، مہر شیر بہادر لک،خضر حیات تارڑ، عبدالخالق بھٹی،سابق جنرل سیکرٹری علی اعجاز چوہدری، سہیل بھٹی، عاقب بھٹی، علی طور،محمد طیب چوہدری، چوہدری شعبان، راؤ تصور، احسن چوہدری، مہر کاشف،رستم حیات،ملک غلام عباس لنگڑیال،مہر اشفاق وصلی،حسان منورو دیگر وکلاء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں گارڈ نے بار ممبر کے ساتھ بد تمیزی کی تھی سیکیورٹی گارڈ نے بار ممبر پر فائر بھی کیا تھا جو خوش قسمتی نہ لگ سکاڈی پی او نے گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے اساتذہ اور طلباء کو اکساتے ہوئے وکلاء کے خلاف مقدمہ کے لئے درخواست دے دی اساتذہ ہمارے لئے انتہائی قابل احترام ہیں ہم انہی سے پڑھ کر یہاں تک پہنچے ہیں انتظامیہ اساتذہ اور طلباء کو وکلاء کے خلاف اکسا کر شہر کا ماحول خراب کر رہی ہے ایسے نااہل آفیسرز کو فوری طور پر ہمارے ضلع سے ہٹایا جائے اساتذہ اور طلباء کے ذریعے سے انتظامیہ کو شہر کا ماحول خراب نہیں کرنے دیں گے ڈی پی او نے اپنے چہتوں کو تھانوں میں تعینات کر کے پولیس اسٹیٹ بنایا ہوا ہے اور وکلاء کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کی پولیس کوئی کاروائی نہیں کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع میں 9 سی کے بے جا مقدمات درج کئے جارہے ہیں ضلع میں ایکسٹرا جوڈیشل کلنگ کے خلاف بہت جلد حقائق منظر عام لائیں گے ہم آر پی او،کمشنر ملتان اور چیف سیکرٹری وہاڑی آئیں اور معاملات دیکھیں اورمطالبات پورے ہونے تک ہم انتظامیہ کی کسی بھی میٹنگ میں شامل نہیں ہونگے

ہڑتال جاری

مزید : ملتان صفحہ آخر