پولیس نے ڈکیتی وچوری ِکے مقدمات میں ملوث دو گینگز کے چھ ارکان کو گرفتار کر لیا

پولیس نے ڈکیتی وچوری ِکے مقدمات میں ملوث دو گینگز کے چھ ارکان کو گرفتار کر ...

  



ملتان (وقا ئع نگار) پولیس نے ڈکیتی وچوری کے مقدمات میں ملوث دو گینگز کے چھ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس انسپکٹر سیعد احمد سیال اور تھانہ شاہ شمس کے دیگر پولیس افسران نے کاروائی کرتے ہوئے سوہنا گینگ کو گرفتار کر لیا۔ سوہنا گینگ کے 02 ارکان 1(بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

۔ محمد ساجد سوہنا، 2۔قربان علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل 60 ہزار روپے نقدی، 2 ویپن اور گولیاں برا?مد کی گئیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش رابری کے 22 سے مقدمات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید برا?مدگی کی توقع کی جا رہی ہے دریں اثناایس ایچ او پولیس تھانہ مظفر ا?باد بشیر ہراج نے ایک ماہ قبل انڈسٹریل سٹیٹ میں ہونے والی 40 لاکھ روپے سے زائد نقب زنی کی دونوں وارداتوں میں ملوث بابر گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے 100 فیصد برا?مدگی کر لی۔ انڈسٹریل سٹیٹ میں واقع ویئر ہاوس سے 2 مختلف وارداتوں کے دوران 40 لاکھ روپے سے زائد کی زرعی ادویات اور فرٹیلائزر کا مہنگا کیمیکل چوری کر لیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان میں بابر علی ولد تصور حسین، عابد علی ولد ارشاد علی، محمد فیاض ولد محمد ریاض اور ربنواز ولد حق نواز شامل ہیں۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر