رحیم یار خان‘ بارودی پھٹنے سے متاثرہ خاتون ٹانگوں سے محروم ہوگئی
رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے مویشیوں کیلئے چارہ کاٹنے کے لئیے جانیوالی 40سالہ خاتون شدید زخمی‘ ہسپتال منتقل‘ دونوں ٹانگوں سے(بقیہ نمبر55صفحہ12پر)
محروم‘ تفصیل کے مطابق دڑہ جمال ڈیرہ بگٹی کی رہائشی40سالہ سون بی بی جوکہ مویشیوں کیلئے چارہ کاٹنے کیلئے جارہی تھی کہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پر پاؤں آگیا اور وہ دھماکے سے پھٹ گئی‘ جس کے نتیجہ میں سون بی بی شدید زخمی ہوگئی‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود سون بی بی دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئی۔
بارودی سرنگ