اینٹی کرپشن ملتان نے جلالپور پیر والا میں 65 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کروالی

  اینٹی کرپشن ملتان نے جلالپور پیر والا میں 65 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کروالی

  



ملتان (وقا ئع نگار)اینٹی کرپشن ملتان نے جلالپور پیر والا میں 65 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کروالی ہے تفصیل کیمطابق اینٹی کرپشن (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

ملتان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن رضا کھاکھی نے سرکاری زمین واگزار کروانے کے لئے کارروائی کی اور قبضہ گروپ سے 65 ایکڑ زمین کا قبضہ حاصل کرکے محکمہ ریونیو کے حوالے کر دیا زمین کی مالیت 32 کروڑ 50 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے زمین پر محمد اصغر، محمد اشرف، حق نواز اور لیاقت حسین وغیرہ نے قبضہ کر کھا تھا ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہیاسی طرح اینٹی کرپشن کی ٹیم نے بورے والا میں محکمہ انہار کی 180 کنال زمین واگزار کروائی گئی جس کی مالیت سات کروڑ روپے بتائی جاتی ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر