لڑکی کی فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے کو اعتراف جرم پر 2سال قید 9لاکھ جرمانے کی سز کا حکم

لڑکی کی فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے کو اعتراف جرم پر 2سال قید 9لاکھ ...

  



ملتان (خبر نگار خصوصی)سینئر سول جج برائے کریمینل ڈویثرن ملتان نوید اختر نے کم عمر لڑکی(ط) کی فحش ویڈیوز بناکر بلیک میل، (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

بدنام اور ہراساں کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو اعتراف جرم کرنے پر مجموعی طور پر 2 سال قید اور 9 لاکھ جرمانہ ادا کرنے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 20 ماہ قید کاٹنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نعیم عباس کے خلاف 6 ستمبر 2019 کو مقدمہ درج کرکے بہاولپور سے گرفتار کیا گیا،ملزم کے خلاف بہاولپور کی کوثر بی بی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ملزم نے بیٹی(ط) کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرکے غیر اخلاقی ویڈیوز بنالیں اور اب اسے ویڈیوز کی بنیاد پر بلیک میل کررہا ہے،جبکہ غیر اخلاقی ویڈیوز مختلف رشتے داروں کے موبائل نمبرز پر واٹس ایپ بھی کررہا ہے جس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم نے دوران حراست خود پر لگے تمام چارجز کا اعتراف کرلیا تھا،تاہم سماعت کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کیا۔ جس پر فاضل جج نے الیکٹرونک کرائم ایکٹ کی چار مختلف دفعات 20،21،22،24 کے تحت سزا سنائی ہے۔

بلیک میل

مزید : ملتان صفحہ آخر