تعمیراتی کام میں گھپلا‘ میونسپل افسران کیخلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو 15روز میں فیصلہ کرنیکا حکم

تعمیراتی کام میں گھپلا‘ میونسپل افسران کیخلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے کروڑوں کی لاگت سے تیار ہونے والے تعمیراتی کام میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے ہڑپ کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے میونسپل(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

کارپوریشن کے افسران کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے سے متعلق درخواست پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کو درخواست پر 15 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں میاں محمد شبیر نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سال 2018 میں ملتان کے مختلف علاقوں میں گلیوں کی تعمیر اور دیگر منصوبوں کے لیے دو کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے جو تخمینہ لاگت کے مطابق تھے لیکن منصوبوں میں مبینہ طور پر میونسپل کارپوریشن کے ایکسیئن عباس سرور، ایس ڈی اوز اعجاز ارشد، مجید قذرانی، سب انجینئرز خضر، رانا اسمعیل، بلال اور جاوید نے ٹھیکیداروں کے ساتھ ملی بھگت کی اور قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ منصوبہ کے تحت شہر کے تعمیراتی کام میں ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا اور کروڑوں کی لاگت سے تیار ہونے والا کام بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس پر پولیس تھانہ اینٹی کرپشن کو افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے سرکاری افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
میونسپل افسران