علی خان ترین کو آئندہ انتخابات میں این اے 173سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ

  علی خان ترین کو آئندہ انتخابات میں این اے 173سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نورپورنورنگا(نامہ نگار)جہانگیر خان ترین کااپنے بیٹے علی خان ترین کو آئندہ انتخابات میں حلقہ این اے 173بھاولپور سے الیکشن لڑانے کافیصلہ۔تفصیل کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء جہانگیر خان ترین نے اپنے بیٹے علی خان ترین کو آئندہ انتخابات میں بھاولپور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 173 سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کیلئے انھوں نے حلقہ میں علی خان(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

ترین کو متعارف کرانے اور حلقے میں سیاسی سرگرمیوں کیلئے ملک ایاز کلیار کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں جس کیلئے انھوں نے باقاعدہ ورک بھی شروع کردیا ہے،حلقہ این اے 173 کا ذیلی حلقہ پی پی 252 بھاولپور ان کے لودھراں کے آبائی حلقہ کو ٹچ کرتا ہے،اس کے علاوہ این اے 173 سے مسلسل دوسری بار ن لیگ کے میاں نجیب الدین اویسی کامیاب ہوئے ہیں،اب کی بارپی ٹی آئی قیادت کی خواہش ہے کہ آنے والے الیکشن میں اس حلقہ سے ان کاامیدواربھاری اکثریت سیکامیاب ہو،جس کیلئے وہ کوئی مضبوط امیدوار لانا چاہتے ہیں،جبکہ حلقہ کی عوام کی بھی خواہش ہے کہ ان کے حلقہ میں باہر سے کوئی معروف شخصیت آکر الیکشن لڑے جو ان کی محرومیاں دور کرسکے کیونکہ مقامی سیاستدانوں سے حلقہ کی عوام مایوس ہوچکی ہیں۔
علی ترین