بھارت نے شہریت قانون میں متنازعہ ترمیم کرکے مسلمانوں پر حملہ کیا‘ ڈاکٹر اختر ملک

  بھارت نے شہریت قانون میں متنازعہ ترمیم کرکے مسلمانوں پر حملہ کیا‘ ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کی پاکستان پر حملے کی گیدڑ بھبکی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ یہ مودی کی بھارت کے اندر لگی آگ سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی حرکت ہے۔ بھارت نے شہریت کے قانون میں متنازعہ ترمیم کر کے مسلمانوں پر حملہ کیا ہے۔انہوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کا الیکشن کے بعد حلقے کی تمام مساجد گرانے کا اعلان افسوسناک (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

ہے۔ اب ثابت ہو گیا کہ قائداعظم محمد علی جناح دو قومی نظریہ پر کیوں ڈٹے رہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سسک رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام بنیادی حقوق اورضروریات زندگی سے محروم ہیں۔بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی اور کشمیر میں ظلم و ستم پر عالمی برادری نوٹس لے رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو جاگنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیر ی عوام کے ساتھ کھڑی تھی،ہے او ررہے گی -مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن اور استحکام پیدا نہیں ہوسکتا۔ کشمیری عوام کو آزادی کے بنیادی حق سے محروم رکھنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔