ای روزگار پروگرام آئی ٹی میں ہیومن ریسورس پیدا کررہا ہے‘ ڈاکٹر اطہر محبوب

ای روزگار پروگرام آئی ٹی میں ہیومن ریسورس پیدا کررہا ہے‘ ڈاکٹر اطہر محبوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورسے بہاول پور چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر جاوید اقبال چوہدری کی قیادت میں سابق صدور اور عہدیداران پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چولستان جیپ ریلی کے موقع پر دراوڑ میں ٹریڈ فیئر 2020میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی شرکت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ علاقے کی سماجی اور معاشی ترقی میں نمایاں کردار(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

ادا کر رہی ہے۔ اس حوالے سے سرکاری اور نجی اِداروں سے بھرپور اشتراک عمل جاری ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ٹریڈ فیئر میں انٹر پرینور شپ کے فروغ اور مقامی صنعت وتجارت کی ترقی کے لیے نمایاں شرکت کرے گی۔ یونیورسٹی چولستانی نباتات اور ادویات پر تحقیق کے حوالے سے سٹال لگائے گی۔ اس کے علاوہ ویٹرنری کالج کی موبائل ویٹرنری سروس جو عرصہ دراز سے چولستانی مویشی پال باشندوں کی مدد کر رہی ہے اس موقع پر سٹال لگائے گی۔ یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن مقامی ثقافت کو اْجاگر کرنے کے حوالے سے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کرے گا جبکہ فیکلٹی آف فارمیسی طبِ مشرق اور دیگر ادویات کے حوالے سے سٹالز لگائے گی۔ یونیورسٹی میں ہونے والی زرعی تحقیق خصوصاً کپاس کی مختلف اقسام کو بھی ٹریڈ فیئر 2020میں اْجاگر کیا جائے گا۔ یونیورسٹی میڈیا سوسائٹی اور آڈیو ویڈیو سیل ٹریڈ فیئر اور جیپ ریلی کو سوشل میڈیا پر اْجاگر کریں گے۔دریں اثنا پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورنے کہا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈآئی ٹی کے شعبے کی تعلیم اور عوامی خدمات میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ وائس چانسلر نے اس بات کا اظہار ای خدمت مرکز بہاول پور کے انچارج چوہدری عدنان ظفر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ای خدمت مرکز عوام کے روزمرہ مسائل حل کرنے کے حوالے سے نہایت موثر ہے۔ ون ونڈو سہولت کے ذریعے شناختی کارڈ، ڈومیسائل، فارم ب، برتھ سرٹیفیکٹ، نادرا کی سہولیات، ڈرائیونگ لائسنس اور وہیکل رجسٹریشن جیسے مسائل فوری طور پر حل ہو جاتے ہیں۔ ای روزگار پروگرام انٹر پرینورشپ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ای روزگار پروگرام آئی ٹی کے شعبے میں ہیومین ریسور س پیدا کررہا ہے جس کی اشد ضرورت ہے۔ آئی ٹی ٹیکنالوجی سے لیس اور ہنر مند نوجوان اندرون ملک اور بیرون ملک وطن عزیز کے لیے زرِ مبادلہ کما رہے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں بھی ای روزگار مرکز قائم کیا جا رہا ہے جو جلد فعال ہو جائیگا۔ اس موقع پر ای روزگار مرکز کی افتتاحی تقریب اور سیمینار سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اطہر محبوب