حکومت نے مہنگائی پر قابو نہ پایا تو حشر (ن) لیگ جیسا ہوگا‘ نتاشہ دولتانہ

    حکومت نے مہنگائی پر قابو نہ پایا تو حشر (ن) لیگ جیسا ہوگا‘ نتاشہ دولتانہ

  



خان پور(نمائندہ پاکستان)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ نے کہا ہے کہ روز افزوں گرانی بے روز گاری غربت اور مہنگا ئی کی وجہ سے تحریک انصاف کی حکومت ڈیڑھ سال میں ہی عوامی مقبولیت کھو چکی ہے۔اوراگر حکومت نے مہنگائی کے جن پر قابو نہ پایا تو اس کا حشر بھی مسلم لیگ ن جیسا ہو گا۔وہ پیپلز پارٹی سٹی خانپور کی جنرل سیکرٹری زیبا ظفر سے اپنی رہائش گاہ لوڈن میں ایک(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

نمائندہ وفد سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خارجہ اور داخلی دونوں محاذوں پر مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے۔ملک میں گندم کے گودام بھرے ہوئے ہیں مگر نا قص اور غلط منصوبہ بندی سے آٹے کا بحران پیدا کر کے عوام کے اعتماد کو موجودہ حکومت نے بری طرح مجروح کیا ہے۔خود تحریک انصاف کے حامی لوگ بھی اپنی پارٹی قیادت اور حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے مایوس ہو چکے ہیں۔پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے سیاست سے جس سنجیدگی اور متا نت کا اظہار کر کے اپنا سیاسی قد کاٹھ میں بے حد اضافہ کر لیا ہے۔اور آئندہ انتخابات میں جو 2020ء میں ہو گے پیپلز پارٹی عوام کااعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

نتاشہ دولتان

مزید : ملتان صفحہ آخر