پیروی پر آئے 2گروپوں میں تصادم‘ کچہری میدان جنگ میں تبدیل

  پیروی پر آئے 2گروپوں میں تصادم‘ کچہری میدان جنگ میں تبدیل

  



ملتان (خبر نگار خصوصی‘ وقائع نگار) ضلع کچہری ملتان میں مقدمہ کی پیروی پر آئے دو گروپوں کے درمیان تصادم سے ضلع کچہری میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔ جھگڑے میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر اینٹوں سے وار کیا جس کے نتیجے میں سرکاری اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ لوہاری گیٹ میں درج اقدام قتل، تشدد سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ کی پیروی کو آئے دو گروپوں کے درمیان شدید قسم کے تصادم کا واقعہ رونما ہوا جس کے نتیجے میں سرکاری ملازم خاکروب شہباز اسلم (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

بھی زخمی ہوگیا۔جبکہ ملزمان نے ایک دوسرے پر اینٹوں سے وار کیا لڑائی میں بچوں نے بھی پتھر برسائے، ملزمان کے آپس میں تین مقدمات ماڈل مجسٹریل کورٹ میں زیر سماعت ہیں،ملزمان میں نعیم، ندیم، کامران، عمران اور اختر شامل ہیں لڑائی کے دوران بیسویں افراد نے ایک دوسرے کو اینٹیں بھی ماریں۔ اس موقع پر پولیس کی نفری دیر سے پہنچی جس کی وجہ سے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ چہلیک کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی ہے۔

میدان جنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر