چوری‘ ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیاء سے محروم
ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کیمطابق قطب پور پولیس کے علاقے میں پانچ مسلح ڈاکو محمد شفیق کی دکان میں داخل ہوئے ملزمان نے دکان سے 50 ہزار روپے اور وہاں پر موجود گاہک ذیشان ظہور سے 20 ہزار روپے چھین لئے نیوملتان پولیس کیعلاقے خوشحال کالونی میں محمد اسحاق سے موٹرسائیکل چھین لیا شاہ رکن عالم کالونی جہانزیب سے دو ڈاکوؤں نے نقدی چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)
اسے زخمی کر دیا لوہاری گیٹ پولیس کیعلاقے میں دستگیر سے 11 ہزار روپے اور بستی ملوک پولیس کیعلاقے میں محمد شاہ سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا شاہ شمس پولیس کیعلاقے میں رانا رضوان اور دیگر 9 افراد کے موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئیچاہ کھارے والا کے رہائشی غلام حسین نے ممتاز ا?باد پولیس کو درخواست دی کہ عبدالرحمان، رانجھا اور راشد وغیرہ نے اس کے بھانے سے گائے اور بھینس چوری کر لی ہے ممتاز ا?باد پولیس کے علاقے میں محمد سرفراز کی دکان سے ہزار وں روپے مالیت کی بیٹریاں، مظفرا?باد پولیس کیعلاقے میں محمد رمضان کے ڈیرے سے پانی والی موٹر، گلگشت پولیس کیعلاقے میں محمد احمد کی دکان سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان، محمد نواز کا موٹرسائیکل، لوہاری گیٹ پولیس کیعلاقے سے فراست علی کارکشہ، اسی تھانے کی حدود سے محمد فیاض، محمد حبیب، نصیر احمد، کرن، محمد سہیل، محسن حیات اور عمر محمود کے موبائل فو ن چوری کر لئے گئے لوہاری گیٹ پولیس کیعلاقے سے مقبول حسین اور علی شان کے موٹرسائیکل، حرم گیٹ پولیس کیعلاقے سے سہیل احمد، شیخ عاصم، سیف اللہ، کبری احمد، محمد مطلوب، زوہیب عباس، محمد زین، ذیشان اور وجاہت شبیر کے موبائل فون چوری کر لئے گئے بستی ملوک پولیس کے علاقے سے محمد قاسم کی دکان سے تین لاکھ 27 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا
وارداتیں