میپکو ٹیموں کی کارروائیاں‘ 138بجلی چور دھرلیے‘ بھاری جرمانے

    میپکو ٹیموں کی کارروائیاں‘ 138بجلی چور دھرلیے‘ بھاری جرمانے

  



ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 138بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ40ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر24 لا کھ40ہزار روپے جرمانہ عائد۔2بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج۔29جنوری 2020?ء کو ملتان میں 32گھریلو صارفین کو41083یونٹس چوری کرنے پر891803 روپے جرمانہ عائدکیا گیااور ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ ڈی جی خان میں 19 گھریلو صارفین کو23756یونٹس چوری کرنے پر311770روپے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

جرمانہ، وہاڑی میں 12 گھریلوصارفین کو9860 یونٹس چوری کرنے پر159315روپے جرمانہ،بہاولپور میں 5گھریلواورکمرشل صارفین کو5622یونٹس چوری کرنے پر 100200روپے جرمانہ، ساہیوال میں 19 گھریلو صارفین کو14075یونٹس چوری کرنے پر213632روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 17 گھریلوصارفین کو 11804 یونٹس چوری کرنے پر195116 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 13 گھریلوصارفین کو14405 یونٹس چوری کرنے پر217530روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،بہاولنگر میں 8گھریلوصارفین کو3785یونٹس چوری کرنے پر68100روپے جبکہ خانیوال میں 13 گھریلواورکمرشل صارفین کو15624 یونٹس چوری کرنے پر 283422 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

بجلی چوری

مزید : ملتان صفحہ آخر