قتل یا خود کشی‘ 28سالہ شخص کی پھندا لگی برہنہ لاش برآمد‘ پولیس مصروف تفتیش

  قتل یا خود کشی‘ 28سالہ شخص کی پھندا لگی برہنہ لاش برآمد‘ پولیس مصروف تفتیش

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)مکان سے گلے میں پھندا لگی 28سالہ موٹرسائیکوں کی بیوپاری کی برہنہ لاش برآمد‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی‘ بہاول پور کرائم سین ٹیم نے پہنچ کر شواہ اکٹھاکرنا شروع کردیئے‘ پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل‘ کارروائی شروع۔تفصیل کے مطابق تھانہ آباد پور کی حدود موضع نبی پور کارہائشی 28سالہ نوجوان محمد سعید جو کہ موٹرسائیکلوں کی خرید و فروخت کاکام کرتا تھا (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

جو کہ دو روز قبل تھانہ سٹی سی ڈویژن کی حدود تھلی مہاتھاں کے علاقہ میں اپنے قریبی تعلق دار ساجد ویہہ کے گھر موٹر سائیکلوں کی خریداری کیلئے آیا ہوا تھا گزشتہ روز موٹرسائیکلوں کے بیوپاری محمدسعید کی گلے میں رسی سے پھندہ لگی برہنہ حالت میں لاش دیکھ کر پولیس کواطلاع فراہم کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی‘ اطلاع پاکر بہاول پور کرائم سین ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھاکرنا شروع کردیئے۔مقتول محمدسعید کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مقتول محمد سعید دو روز قبل 17سالہ محمد عثمان نامی لڑکے ہمراہ آیا اور مکان مالک محمد ساجد نے اپنے گھر کی ملحقہ گھر کے کمرے میں ٹھہرا دیاتھاجوکہ مقتول کی لاش کے دوران محمدعثمان نامی نوجوان موقع پر موجود نا تھااور گھر کے باہر تالا لگا ہوا تھا۔پولیس نے ورثاء کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔

لاش برآمد

مزید : ملتان صفحہ آخر