مردان،صوابی میں پولیو ورکرز کے حملے کے بعد پولیو ٹیموں کی سیکورٹی سخت

  مردان،صوابی میں پولیو ورکرز کے حملے کے بعد پولیو ٹیموں کی سیکورٹی سخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) صوابی میں خواتین پولیو ورکرز کی ہلاکت کے واقعے کے بعد مردان میں پولیو ٹیموں کی سیکورٹی سخت کردی گئی ضلع بھر میں 17سو سے زائد اہلکاروں کی ڈیوٹیا ں لگادی گئیں،ڈی ایس پیز کو نگرانی سونپ دی گئی ضلع صوابی کے علاقہ پرمولی میں دوخواتین ورکروں کی نامعلوم(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد ڈی پی او سجادخان نے ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کی نگرانی مزید سخت کردی ہے اور ضلع بھر کے 5سرکلوں میں ڈی ایس پیز کو ان ٹیموں کی حفاظت کی براہ راست نگرانی سونپ دی گئی ہے پولیس کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطا بق 1720اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں پریس ریلز کے مطا بق پولیو ٹیموں کی سیکورٹی مزید موثر بنانے کے لئے پولیس کے ساتھ حساس اداروں اور پاک فوج کی مدد بھی حاصل ہے ڈی پی او نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک و قوم کے مستقبل محفوظ بنانے کے لئے اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلائیں۔