میٹرو پولٹین کارپوریشن کے ریڑھی بان صفائی عملہ کو لوڈر رکشہ فراہم

      میٹرو پولٹین کارپوریشن کے ریڑھی بان صفائی عملہ کو لوڈر رکشہ فراہم

  



ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)کمشنر نسیم صادق کے شہر میں صفائی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر شہریوں نے سراہتے ہوئے تعاون کاسلسلہ شروع کر د یاہے. پراپرٹی ڈیلر(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

ایسوسی ایشن کی طرف سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ریڑھی بان صفائی عملہ کو دس لوڈر رکشے فراہم کردیئے گئے. رکشوں کی تقسیم کے سلسلے میں کمشنر آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، صدر پراپرٹی ایسوسی ایشن ملک رفیق اعوان اوردیگر نے ریڑھی بان خاکروبوں میں رکشوں کی چابیاں تقسیم کیں. شہریوں کی طرف سے اس اقدام پر ریڑھی بانوں کو گدھا ریڑھی سے نجات ملنے کے ساتھ مشینری فراہم ہونے سے ان کے استعداد کار میں اضافہ ہو گا اور شہر کی صفائی ستھرائی مزیدبہتر ہو گی. مشیر وزیر ا علی محمد حنیف پتافی اور کمشنر نسیم صادق نے پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے شکریہ کے کلمات ادا کیے. چابیاں لیتے وقت ریڑھی بانوں کی خوشی دیدنی تھی اور ان کے چہرے کھل اٹھے. انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ مزید دلجمعی سے کام کریں گے اور رکشے فراہم ہونے سے ان کے کام میں نکھار پیدا ہو گا.اس موقع پر متعلقہ افسران موجود تھے.

مزید : ملتان صفحہ آخر