بہاولپور‘ کرونا وائرس سے آگاہی کیلئے جامعہ اسلامیہ میں سیمینار کا انعقاد

بہاولپور‘ کرونا وائرس سے آگاہی کیلئے جامعہ اسلامیہ میں سیمینار کا انعقاد

  



بہاولپور (بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں کرونا وائرس اور دنیا کے مختلف حصوں میں اسکی پھیلتی ہوئی وباء کے بارے میں آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی ہدایت پر میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈویژن جامعہ اسلامیہ کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ نے اس وائرس کی علامات، پھیلاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا پراسرار وائرس ہے۔ کرونا وائرس زکام سے شروع ہو کر پھیپھڑوں کے شدید عارضے کا باعث بنتا ہے۔ اس کی علامات میں زکام، گلے کی تکلیف، ناک کا بہنا، سر درد، بخار اور کھانسی شامل ہیں۔ اس کی انفیکشن سے بچنے کے لیے حفاظتی لباس، گاؤن کے ساتھ، دستانے، این 95ماسک اور آئی شیڈ شامل ہیں۔ مریض کی عیادت کے بعد ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔ اس سلسلے میں بیرون ملک ہوائی سفر کے دوران خصوصی احتیاط برتی جائے۔

سیمینارز

مزید : ملتان صفحہ آخر