بھارتی دھمکیاں پاکستان کو کشمیر یوں کی حمایت سے نہیں روک سکتیں‘ فخر امام

        بھارتی دھمکیاں پاکستان کو کشمیر یوں کی حمایت سے نہیں روک سکتیں‘ فخر ...

  



کبیروالا+نواں شہر سیداں +بارہ میل(نامہ نگار+نمائندگان پاکستان) پاکستان کی کامیاب کشمیر پالیسی سے بھارتی حکمراں بوکھلاہٹ کا شکا ر ہوچکے ہیں،،کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، پاک افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے،بھارتی دھمکیاں پاکستان کو کشمیریوں کی حمائت سے نہیں رو ک سکیں گی،اقوام عالم کو نریندر مودی کی دھمکیوں کا نوٹس لینا ہوگا، بھارتی اقداما ت نے خطے کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،کسی بھی جارحیت سے نبر آزما ہو نے کے لئے پاکستان (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

پوری طرح تیار ہے، اقوام عالم کو بھارتی اقداما ت کا فوری نوٹس لینا ہوگا، نریندر مودی سرکار اکھنڈ بھارت کے قیام کے منصو بے پر عمل پیرا ہے، بھارتی اقداما ت سے خطہ تیزی سے جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے، بھارتی جارحانہ اقداما ت کی روک تھام نہ کی گئی تو چھڑنے وا لی جنگ سے پورا خطہ متاثر ہو گا، حکو متِ پاکستان پوری دنیا میں کشمیریوں کی آواز بھر پور انداز میں اٹھا رہی ہے،کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے 5فروری بھر پور انداز میں منایاجائیگا، ان خیالا ت کا اظہار چیئر مین کشمیر کمیٹی /سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے گزشتہ روز مقامی راہنماء حاجی محمد ارشد سنگا سے انکے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ نریند ر مودی کی قیادت میں بھارت پر انتہا پسند حکمران اقتدار میں آچکے ہیں جنکا واحد مقصد نہ صرف مسلمانوں بلکہ بھارت سے غیر ہندو اقوام کو نکال باہرکرتے”اکھنڈ بھارت“کے خواب کو عمل شکل دیناہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحانہ اقداما ت نے ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دو قوتوں کو آمنے سامنے لاکھڑا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمان اسوقت تاریخ انسانی کی بدترین ریاستی ظلم،بربریت کا سامنا کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو بھارتی اقداما ت کا فوری نوٹس لیتے مودی سرکارکوکسی بھی جارحانہ قدم سے روکنا ہو گا بصورت دیگر خطے میں لگائی جانے والی جنگ کی آگ کے شعلوں سے پوری دنیا متاثر ہو گی، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیروں سے پاکستانی قوم کا دینی، روحانی رشتہ قائم ہے جسے دنیا کی کو ئی قوت نہیں توڑ سکتی، انہوں نے کہا کہ5فروری کو نہ صرف پورے کستان بلکہ اقوام عالم میں یومِ”یکجہتی کشمیر“ بھر پور انداز میں منایا جائیگا۔

فخر امام

مزید : ملتان صفحہ آخر