حکومت نے عوامی مسائل دہلیز پر حل کرنے کا عہد کررکھا ہے‘ حسن خان علیزئی

  حکومت نے عوامی مسائل دہلیز پر حل کرنے کا عہد کررکھا ہے‘ حسن خان علیزئی

  



ملتان(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حسن خان علیئزئی نے یوسی 7میں کادورہ کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کا عہد(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

کر رکھا ہے میں انتظامیہ کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے عوام کے مسائل کے اپنا مسئلہ سمجھتے ہوئے یوسی 7 چاہ برکت والہ گودڑی میں عوام کا درینہ مسئلہ جس میں واسا کا پانی گھروں میں داخل ہو جاتا تھا جس سے عوام کو بہت مشکل کا سامنا تھا اس مسلہ کو حل کرتے ہوے 600 فٹ سیورج لائن بچھانے کے آڈر کرتے ہوے کہا سابقہ حکومتوں کے نمائندوں نے کبھی اس علاقے میں ایک روپے کافنڈ نہیں دیا اور تمام فنڈ اپنے من پسند علاقوں میں لگایا مگر آج تحریک انصاف کے دور حکومت میں تما م طر ترقیاتی فنڈ میرٹ پر اور بغیر کسی کمیشن کے عوام کے مسائل کو حل کرنے پر خرچ ہو رہاہے۔اس موقع پر ڈایریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی،ایم ڈی واسا نسیم خالد چانڈیو،ایم ڈی سالڈ ویسٹ ناصر شہزاد ڈوگر اور معززین شہر میں شیخ فیاض احمد،عبدالوہاب خان،اکرم گجر،ڈاکٹر نصیر احمد،عثمان انصاری،جاوید چوہان،نکی بلوچ،مغیث اکرم،بشیر الدین،رانا نانوں،عبدالجبار بھٹی،امیر الدین،فیصل گجر،امیر مختیار،کامران علی،محمد معین، ودیگر ہمراہ ہیں۔

حسن خان

مزید : ملتان صفحہ آخر