قانون کی پاسداری سب پر فرض‘ ہمیشہ سچ کا ساتھ دیناچاہیے‘ مخدوم احمد محمود
بنگلہ منٹھار(نمائندہ پاکستان) منٹھار کی نواحی بستی شیر دل میں گزشتہ روزسابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے اپنے مریدین کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ سچائی کا دامن ہاتھ سے نا چھوڑو جھوٹ(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)
تمام برائیوں کی جڑ ہے جھوٹ سے پرہیز کرو ہمیشہ سچ کا بول بالا ہوتا ہے سچ بندے کا ساتھ اللہ اور اس کا نبیؐ بھی دیتا ہے،قانون کی پاسداری کرو ملک کے قانون پر عمل کرو چاہے قانون چھوٹا ہو یا بڑا کسی کا حق نا مارواوراپنا حق کبھی نا چھوڑ و اللہ کے نبیؐ پر کثرت سے دورو پڑھ کرو،دعا ہے،اللہ پاک مجھے اور آپ کو پانچ وقت نماز پڑھنے کی توفیق دے،اس موقع پر ایم این اے سید مخدوم مرتضی محمود،ایم پی اے سید عثمان محمود اور مخدوم سید حیدر محمودبھی موجود تھے مریدین کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی۔
احمد محمود