اجرت مانگنے پر چیئرمین کے تشد د سے مزدور جاں بحق،ورثا کا احتجاجی مظاہرہ

اجرت مانگنے پر چیئرمین کے تشد د سے مزدور جاں بحق،ورثا کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک مکول(نامہ نگار)بچے بھوکے ہیں دو ماہ کی اجرت دو مانگنے پر لیبر کے چیرمین کا ساتھیوں سے مل کر مزدور پر بدترین تشدد تشدد سے بازو بھی توڑ ڈالے تین بچوں کا باپ سرگودھا میں مالٹے کے باغ میں تڑپ تڑپ کر جابحق میرہزار خان کے رہاشی مالٹے کے سیزن کے لیبر کے چیرمین جاوید عرف لیلی کہیل مالٹے کے سیزن لگانے کے لیے دانڑیں موضع قائم شاہ کے رہاشی خالد حسین کو سرگودھا مالٹے کے سیزن کے لیے ساتھ لے گیا اجرت مانگنے پر دوستوں (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

کے ساتھ مل کر جسم پر بدترین تشدد سے جابحق ھوگیا لاش گھر پہنچنے پر کہرام اہلاعلاقہ کا احتجاج ڈی پی او مظفرگڑھ سے لیبر کے چیرمین پر قتل کا مقدمہ درجہ کرنے کا مطالبہ مبینہ تفصیلات کے مطابق گدپور کے نواحی علاقہ اڈا دانڑیں موضع بیٹ قائم شاہ کے رہاشی منظور احمد کیہل کے بیٹے خالد حسین کو میرہزار خان کا رہاشی لیبر کا چیرمین جاوید عرف لیلی کیہل کو مالٹے کا سیزن لگانے کے لیے لیبر کے ساتھ سرگودھا مالٹے کے باغ لے گیا خالد حسین دو ماہ سے باغ میں اس کے ساتھ کام کررہا تھا گذشتہ دو دن پہلے مزدور خالد نے کہا کہ گھر بچے بھوکے ہیں اجرت دو اجرت مانگنے پر چیرمین طیش میں آگیا شام کو دوستوں کو بلا کر باغ میں بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا بدترین تشدد سے بازو بھی توڑ ڈالے اخر ساری رات تین بچوں کے باپ خالد حسین نے ساری رات باغ میں تڑپ تڑپ کر جان دے دی گذشتہ روز لاش گھر پہنچنے پر کہرام ہر آنکھ اشکبار تھی مرحوم خالد حسین کے والد منظور حسین والدہ اور بیواہ کے مطابق ظالم چیرمین نے اتنا تشدد کیا کہ پورے جسم پر تشدد کے نشان تھے بازو بھی ٹوٹے ھوے تھے مرحوم خالد حسین کے والد منظور احمد والدہ اور بیواہ اہلا علاقہ اللہ بچایا کریم بخش محمد ذولفقار نذیر احمد الیاس خدا بخش ودیگر نے احتجاج کرتے ھوے آرپی او ڈیرہ ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس سے واقعہ کا ازخود نوٹس لینے اور تشدد کا نشانہ بنانے اور تین بچوں کے باپ کو جان سے مارنے والے چیرمین پر قتل کا مقدمہ درجہ کرنے اور انصاف فراہم کرانے کا مطالبہ کیا ہے
مزدور جاں بحق