چولستان میں اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریکارڈ نیب میں جمع
ملتان(وقائع نگار)صحرائے چولستان میں اربوں روپے مالیت کی 14 ہزار 400 کنال اراضی کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کا معاملہ۔محکمہ مال اور چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)
سے الاٹمنٹ سے متعلق تمام ریکارڈ نیب ملتان میں جمع کروادیا گیا۔واضح رہے کہ نیب نے چولستان میں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف،وفاقی وزیر بلیغ الرحمان اور دیگر کے خلاف غیر قانونی الاٹمنٹ پر کچھ روز قبل شکایت کی تصدیق کا عمل شروع کیا تھا۔جس پر نیب کی جانب سے ڈی سی بہاولپور اور ایم ڈی چولستان کو چولستان میں ہوئی غیر قانونی الاٹمنٹ کا ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت دی گئی۔گزشتہ روز تمام ریکارڈ نیب دفتر جمع کروادیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے شکایت کی تصدیق کا عمل مکمل کیے جانے کے بعد معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کے لیے ایگزیکٹو بورڈ بھیجا جائے گا۔۔۔
الاٹمنٹ