ٹیکس‘ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا 10فروری کو ہڑتال کا اعلان

  ٹیکس‘ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا ...

  



ملتان(نیوز رپورٹر)بجلی کی قیمت میں اضافے،ٹیکسوں سرچرجز اور ڈیوٹیز کے نفاذ کیخلاف ایکسپورٹ کرنے والی ایسوسی ایشنز اور چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے 10 فروری (پیر)(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

احتجاج اور ہڑتال کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔فیڈریشن ا?ف پاکستان چیمبر ا?ف کامرس اینڈ انڈسٹریز سے بھی ایکسپورٹ ایسوسی ایشنز اور چیمبر ا?ف کارس اینڈ انڈسٹریز نے رابطہ کر کے ایک ہی روز ملک گیر ہڑتال کرنے کے حوالے سے رابطہ کر لیاہے۔واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے طے شدہ فارمولا کے تحت صنعتوں کے لئے بجلی قیمت (ٹیرف)7.5نیٹ /فی کلوا واٹ سے بڑھا کر 13.00سینٹ /فی کلو واٹ تک کر دی ہے جس کی وجہ سے بجلی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی ٹیکسوں،سرچارجز اور ڈیوٹیز مین بھی اضافہ ہو گیاہے۔ان وجوہات کی بناء پر پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے اور مسابقت مقابلے کی دوڑ میں پاکستانی مصنوعات کے ا?رڈرز نصف سے بھی کم رہ گئے ہیں۔

اعلان

مزید : ملتان صفحہ آخر