صوبہ بھر کے 98 ایڈیشنل سیشن ججز،4 سینئر سول ججز اور 138 سول ججز کے تبادلے

  صوبہ بھر کے 98 ایڈیشنل سیشن ججز،4 سینئر سول ججز اور 138 سول ججز کے تبادلے

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد صوبہ بھر کے 98 ایڈیشنل سیشن ججز،4 سینئر سول ججز اور 138 سول ججز کے تبادلے کردیے گئے ہیں۔ اس(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

ضمن میں جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن ججز محمد پرویز نواز کو ملتان سے میلسی، سردار محمد اقبال ڈوگر کو کبیروالا، جبکہ خضر حیات اور خورشید انجم کو مظفر گڑھ سے ملتان، مس سائرہ نورین کو سیالکوٹ سے ملتان تبدیل کیا گیا ہے جبکہ سول ججز ساجد محمود کو صادق آباد سے ملتان،ریاض احمد خان کو مظفرگڑھ سے ملتان،جواد ظفر کو کبیر والا سے ملتان، مشتاق احمد کو ملتان سے دیپالپور، شیرباز خان کو کوٹ ادو سے ملتان،محمد عمران قریشی اور نذر عباس خان کو ملتان سے صادق آباد تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ججز تبدیل

مزید : ملتان صفحہ آخر