ڈیرہ‘ شہری کے داخلی راستے سے کچہرے کی منتقلی‘ پارک کی تعمیری کام جاری

  ڈیرہ‘ شہری کے داخلی راستے سے کچہرے کی منتقلی‘ پارک کی تعمیری کام جاری

  

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی‘ سٹی رپورٹر) کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق سے کاروباری افراد اور شہریوں نے ملاقات کی۔کمشنر نے ٹریفک قوانین کی پاسداری بارے آگاہی مہم چلانے کی ہدایات جاری کیں.کمشنر نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے گاغیر قانونی پارکنگ پر بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔گاڑیوں کی محفوظ پارکنگ یقینی بنانے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

کیلئے آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اہم چوکوں کو کشادہ کرنے کے ساتھ سلپ روڈز بنائے جائیں گے۔تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے انہوں نے شہریوں سے بھی کہا کہ وہ تجاویز پیش کریں تاکہ عوام کو ٹریفک مسائل سے نجات دلائی جاسکے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازی خان میں ٹڈی دل کے بچاؤ اور آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے کمشنر نسیم صادق،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر نے خطاب کیا. کمشنر نسیم صادق نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کو ٹڈی دل کے حملہ سے بچانے کیلئے تمام محکموں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کاشتکاروں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جامع پالیسی مرتب کرے اور سینئر کاشتکاروں کے تجربات سے بھی فائدہ اٹھایا جائے۔ کمشنر نے کہا کہ محکمہ زراعت کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانا ہوں گے.اس موقع پرماہرین نے ٹڈی دل کے دوران حیات، تدارک، سرویلنس او رکنٹرول آپریشن بارے تفصیلی آگاہی دی.سیمینار میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین،اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد شاہد،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ملک خادم حسین،ڈی ایف اوسمیت ریونیو، زراعت، لائیو سٹاک، جنگلات کے افسران، نمبردار، امام مساجد،کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجو دتھی. کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ بی ایم پی سرائے سمیت دیگر زیرتعمیر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا.کمشنر نے بارڈر ملٹری پولیس کی سرائے کی جلد تعمیر کی ہدایات جاری کیں انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ معیاری مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔کمشنر نے چوک چورہٹہ پر لنگر خانہ کی تعمیر،مانکا کینال کی ڈی سیلٹنگ،ڈیوائیڈر کی مرمت،گرین بیلٹس کی تیاری اور دیگر عوامی فلاح کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا. شہر کے مین انٹری پوائینٹ سے ہزاروں ٹن کچرا شہر سے دورمنتقل کرنے اور دفن کر کے تفریحی پارک بنانے کے منصوبہ پر تیزی سے کام جاری کمشنر ڈیرہ نسیم ڈادق کی خصوصی دلچسپی سے جنرل بس اسٹینڈ اور ڈائیو ٹرمینل کے درمیان سینکڑوں کنال اراضی جہاں ہزاروں ٹن کچرا موجود تھا کودوسرے اضلاع سے آنے مسافروں اورشہریوں کے لیئے قابل دید مثالی پارک بنایا جارہا ہے اس سرکاری اراضی کے حدود اربہ اور دیگر قانونی امور اور لینڈ ریکارڈ کی معلومات کے لئیے حلقہ پٹواری گدائی شمالی نواز انجم کھوسہ اور محکمہ مال کا دیگر عملہ بھی کمشنرڈیرہ کے ہمراہ رات دن شہر کی خوبصورتی اور اس کو رول ماڈل بنانے کے لیئے اپنی توانائیاں صرف کر رہے ہیں حلقہ پٹواری گدائی شمالی نواز انجم کھوسہ نے نیو جنرل بس اسٹینڈ کے ارد گرد موجود دیگر سرکاری اراضی کی طرف کمشنر کی توجہ مبڈول کروا رہے ہیں جس سے حکومت پنجاب کو کروڑوں کا مفاد مل سکتا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم کو پایاتکمیل تک پہنچانے میں ڈیرہ غازیخان کے مشہور سماجی رہنما اللہ بخش کورائی کا انتہائی اہم کردار بتایا جارہا ہے قبل ازیں اللہ بخش کورائی نے سابق کمشنرڈیرہ کو بھی یہاں موجود ہزاروں ٹن کچرا اپنی مدد آپ کے تحت شہر سے دور منتقل کرنے کی پیشکش کی تھی مگراس پر سنجیدگی سے توجہ نہ دی گئی لیکن اب کمشنرڈیرہ نسیم صادق نے اسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ جب اس اہم پوائینٹ کا دورہ کیا تو انہوں نے ترجیحی بنیادوں پر یہاں کام شروع کروا دیا اور بھاری مشینری کی مدد سے بڑے بڑے گہرے گڑھے کھو د کر دارا کچرا زمین میں دفن کرکے اوپر فریش مٹی ڈالی جارہی ہے تاکہ یہاں امپورٹڈ گھاس اور خوبصورت پودے لگائے جاسکیں کمشنر ڈیرہ نسیم صادق نے یہاں کا کچرادفن کرنے اور اس سینکٹروں کنال سرکاری اراضی کو کار آمد بنانے کی غرض سیسماجی رہنمااللہ بخش کورائی سے بھی تعاون مانگ لیا جس پر اللہ بخش کورائی نے اپنے بھر پورتعاون کا یقین دلایا اور یہاں کا کا آغاز کرایا گیا نیو جنرل بس اسٹینڈ وہ اہم داخلی پوائینٹ ہے جس سے شہر کی خوبصورتی کا پتہ چلتا ہے کمشنر نسیم صادق کی خصوصی دلچسپی سے ڈیرہ شہرکو حقیقی معنوں میں پھلاں دادہرا بنانے کی طرف پہلا قدم اٹھایا گیا ہے جس پر ڈیرغازیخان کے لاکھوں عوام نے کمشنر نسیم صادق اسٹنٹ کمشنر اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ شہر کو ناصرف خوبصورت بنائیں گے بلکہ وہ شہربھر سے غیر قانونی تجاوزات کا بھی خاتمہ کریں گے کیونکہ کمشنر ڈیرہ نسیم صادق وہ پہلے سرکاری افسر ہیں جنہوں نے اپنی کاوشوں سے شہریوں کے دل جیت لیئے ہیں۔

نسیم صادق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -