کسٹم کلکٹریٹ پر یونیٹو نے ماہ جنوری میں 25کروڑ مالیتی سامان ضبط کیا

    کسٹم کلکٹریٹ پر یونیٹو نے ماہ جنوری میں 25کروڑ مالیتی سامان ضبط کیا

  



ملتان (نیوز رپورٹر) کسٹم کلکٹریٹ پریونیٹو ملتان نے جنوری 2020ء میں 25 کروڑ روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان ضبط کیا(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

ہے،کلکٹر کسٹم کلکٹریٹ پریونیٹو ملتان محمد سلیم کی سربراہی میں اینٹی سمگلنگ ا?رگنائزیشن نے سمگلنگ کی روک تھام کے لئیبڑے پیمانے پر کاررائیاں کرتے ہوئے 25 کروڑ روپے کاسامان ضبط کیا ہے،جبکہ گزشتہ سال ملتان کسٹم اینٹی کلکٹریٹ نے جنوری 2018-19ء میں اسی مدت میں 6 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کاساما ن اور گاڑیاں ضبط کی تھی، جوکہ گزشتہ سال کی نسبت ضبط کردہ سامان سے 34.4 فیصد زائد ہے،ملتان کسٹم کلکٹریٹ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور سامان کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئیموجودہ مالی سال 2019-20ء جولائی سے جنوری تک ایک ارب 84 کروڑ کا سمگلڈ سامان ضبط کرلیا ہے جبکہ کسٹم کلکٹریٹ نے گزشتہ مالی سالا اسی دوران پہلے 7ماہ میں 98 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کا سامان ضبط کیا تھا، ملتان کسٹم اینٹی اسکواڈ میں کارروائیوں کرتیممنوعہ اشیا 27.28 ٹن چھالیہ سمیت دیگر سامان بڑی مقدار می ضبط کیا جس کی مالیت 7 کروڑ 10 روپے بتائی گئی ہے،کسٹم کلکٹریٹ کی جانب سیانسداد سمگلنگ کیخلاف ٹھوس اقدامات کے باعث خطے میں سمگلنگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور جس سیقانونی تجارت کو فروغ ملاہے،ملتان کسٹم اینٹی سمگلنگ نے جولائی کے مہینے میں 17 کروڑ روپے کی اشیائے خورونوش اور 4کروڑ روپے کے مصالحے،ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے برانڈڈ ٹائرز، 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کا غیرملکی کپڑا، 7 کروڑ 50 لاکھ روپے پیٹرول و ڈیزل، ساڑھے کروڑ روپے مالیت کی مختلف گاڑیاں اور ایک کروڑ 41 لاکھ 70 ہزار کی غیر ملکی سگریٹس برآمد کرکے قبضے میں لے لئے ہیں،کسٹم کلکٹریٹ کی زمینی حقائق کے مطابق مشکوک مقامات پر اینٹی سمگلنگ اسکواڈ تعینات کرنے اور مخبروں کو موثر نیٹ ورک بنانے کے باعث کامیاب اینٹی سمگلنگ آپریشن عمل میں لائے گئے،جس سے خطے میں بڑے پیمانے پر سمگلنگ کی روک تھام ہوئی ہے۔

سامان ضبط

مزید : ملتان صفحہ آخر