نشتر ہسپتال‘ شعبہ امراض گائنی میں کانفرنس اور کونسلنگ رومز کا افتتاح

  نشتر ہسپتال‘ شعبہ امراض گائنی میں کانفرنس اور کونسلنگ رومز کا افتتاح

  



ملتان ( وقا ئع نگار) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفے کمال پاشا نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال کے شعبہ امراض گائنی وارڈ نمبر (18) (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

میں کانفرنس اور کونسلنگ رومز کا افتتاح کیا۔کانفرنس اور کونسلنگ رومز کی تزئین و آرائش کا عمل مذکورہ شعبہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد راو کی کاوشیں کی وجہ سے پایا تکمیل تک پہنچا ہے۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود بھٹی۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر افتخار بوبی۔ پروفیسر خالد حسین قریشی۔ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی۔سابق ایم ایس این آئی ڈی ڈاکٹر الیاس تنویر موجود تھے۔

افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر