پیشی پر آیا نوجوان‘ گھر میں سوئی خاتون قتل‘ نوجوان زخمی

  پیشی پر آیا نوجوان‘ گھر میں سوئی خاتون قتل‘ نوجوان زخمی

  



کبیروالا‘ ہارو ن آباد (تحصیل رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) پیشی پر کچہری آنیوالے نوجوان اورگھر میں سوئی خاتون کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا تفصیل کے مطابق تحصیل کچہری کبیروالا میں پیشی پر آنیوالا شخص مبینہ طور پر گھات لگائے مخالفین کی فائرنگ سے جان بحق۔پولیس تھانہ سٹی کبیروالا نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صبح سویرے تحصیل (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

کچہری کبیروالا میں پیشی پر آنیوالے قسور چدھرڑ نامی شخص پرسائیکل سٹینڈ کے قریب گھات لگاکر چھپے ہوئے مبینہ مخالفین نے اس پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی کبیروالا کے ایس ایچ او ملک طیب سرفراز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ سابق دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ جنڈ والا فاروق کالونی میں مخالفین نے نا معلوم وجوہات پر ایک عورت کو موت کے گھا ٹ اتار اور ایک نوجوان کو زخمی کر دیا تفصیلات کے مطا بق تھانہ ڈونگہ بونگہ کے علاقہ جنڈ والا میں نا معلوم وجوہات پر مخالفین نے رات کو سوئے ہوئے افراد پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں ایک عورت جان کی بازی ہار گئیں اور ایک لڑکا زخمی ہو گیا پولیس مصروف کاروائی ہے۔

قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر