پولیس پارٹی پر حملہ کرکے ساتھی ملزم کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  پولیس پارٹی پر حملہ کرکے ساتھی ملزم کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 نے پولیس پارٹی پر حملہ کرکے ساتھی ملزم کو قتل کرنے کے مقدمہ(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

میں ملوث ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے مطابق ملزم غلام مصطفیٰ کے خلاف ساتھی عبدالرحمن کو قتل کرنے کا الزام ہے، مقتول عبدالرحمن کی نشاندہی پر ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا گیا،ملزم نے پولیس کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ملزم عبدالرحمن جانبحق ہوگیا، مقتول اور ملزم پر 2016 میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، گرفتار ملزم کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے، اب ملزم کے خلاف قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس سے ابھی تفتیش ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔