رند قومی اتحاد کا سندھ میں 6افراد کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

رند قومی اتحاد کا سندھ میں 6افراد کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) سندھ میں رند برادری کے 6 افراد کے قتل کے خلاف رند قومی اتحاد ضلع ملتان کے زیراہتمام بہاولپور بائی(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

پاس چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ضلعی صدر خان شہباز خان رندنے کی سینیئر نائب صدور فاروق خان رند،حنیف خان رند،تحصیل صدر ظفر اقبال بلوچ،نائب صدر بلال خان رند،سیکرٹری سوشل میڈیا اعجاز حسن رند،حسن بخش رند بلوچ،شہباز شیر رند،رؤف فیض،رستم بلوچ،اکمل رند،مختار رنداور دیگر عہدیداروں سمیت اہلیان علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر ضلع مٹیاری بھٹ شاہ میں رند برادری کے سات افراد جس میں 3خواتین سمیت تین مرد شامل ہیں جبکہ ایک سالہ معصوم بچی کو بروہی برادری کے مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں فائرنگ کرنے کے واقعہ کی شرکاء نے شدید مزمت کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا خان شہباز خان رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ المناک واقعہ کے بعد بھی سندھ انتظامیہ حرکت میں نہیں آئی ظالموں نے فائرنگ کر کے پورا خاندان ختم کردیا اگر خدانخواستہ ایسا واقعہ پنجاب میں ہوتا تو ہمارا میڈیا اور حکومت پاکستان حرکت میں آتی اور وزیر اعظم سمیت وزیر اعلی بھی پہنچتے بہت دکھ اور افسوس کا مقام ہے کہ ایک ہی خاندان کے 6افراد قتل ہوئے اور سندھ انتظامیہ سمیت کوئی اعلی حکومتی عہدیدار نے کوئی کاروائی یا اظہار مزمت نہیں کیا ظفر اقبال بلوچ نے کہا کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے فاروق خان رند نے کہا کہ رند قومی اتحاد متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے اور ان سے اظہار یکجہتی کرتا ہے حنیف خان رند نے کہا کہ المناک واقعہ کے بعد اب تک سندھ انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا جبکہ اس واقعہ سے علاقہ میں کہرام مچاہوا ہے۔

رند برادری

مزید : ملتان صفحہ آخر