تین بہنوں کے اکلوتے بھائی سمیت حادثات میں 7افراد جاں بحق
ملتان‘ احمد پور شرقیہ‘ اوچ شریف‘ وہاڑی‘ ماہڑہ شہر (وقائع نگار‘ سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) تین بہنوں کے اکلوتے بھائی سمیت 7افراد حادثات میں جاں بحق ہوگئے جبکہ نومولود کی کوڑے کے ڈھیر سے لاش برآمد ہوئی تفصیل کے مطابق ملتان سے وقائع نگار کے مطابق تین بہنوں کے اکلوتے بھائی کو بس نے کچل دیا‘ تفصیل کے مطابق چونگی نمبر8نواب پور روڈ کا رہائشی نوجوان 20حماد عابد، بہادر پور چوک بوسن روڈ پر سڑک عبور کررہا تھا کہ گاڑی نے (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)
ٹکر دے ماری جس سے وہ سڑک پر گر گیا اسی اثنا میں تیز رفتار بس نوجوان پر چڑھ دوڑئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا نوجوان بھائی کی ہلاکت کی خبر سنتے ہی گھر میں کہرام برپا ہوگیا اور پورا محلہ سوگوار ہوگیا۔ انسایت سوز واقعہ، نامعلوم افراد نے واحد ابادکالونی میں نو مولود بچی کی لاش کوڑے دان میں پھینک دی نامعلوم شخص نومولود کو کوڑے میں پھینک کر فرار ہو گیا پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔ موٹرسائیکل اور ٹرالر کے حادثہ میں باپ اور دو بیٹیاں، کمسن نواسہ سمیت چار افراد جاں بحق، نعشیں ناقابل شناخت، تفصیل کے مطابق محلہ عباسیہ کا رہائشی ہتھ ریڑھی بان منظور احمد ولد کا لو بخش اپنی دو بیٹیوں روبینہ زوجہ ندیم اقبال، او رثوبیہ زوجہ شہباز کو اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار کرکے رشتے داروں کو ملانے کے لئے گیلے وال جارہا تھا کہ شرقی جھانگڑہ کے نزدیک مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرالے کے ساتھ تصادم ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں باپ منظور احمد، اور اس کی دونوں بیٹیاں روبینہ، ثوبیہ مو قع پر جاں بحق ہوگئی واقعیہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی عبدالرحیم لغاری او رمقامی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ جبکہ ریسکیو 1122 کی ایمولینس کے ذریعے نعشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق حادثہ میں زخمی ہونے والا کمسن بچہ محسن بھی جلال پور پیر والہ میں دم توڑ گیا ہے جبکہ ایک کمسن بچی عائشہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کردیا گیاہے۔ پولیس تھانہ ٹھینگی کی حدود میں کیبل نیٹ ورک کانوجوان ملازم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی واقعات کے مطابق ٹھینگی کے کے قریب مقامی کیبل آپریٹر بجلی کے پول پر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگے سے جاں بحق ہوگیاجاں بحق ہونے والے کی شناخت وسیم ولدعبدالستارسکنہ 159ڈبلیوبی کے نام سے ہوئی ہے پولیس تھانہ ٹھینگی نے نعش تحویل میں لے کرضروری کاروائی شروع کردی ہے قاتل روڈ نے ایک اور قیمتی جان لے لی تفصیل کے مطابق موضع و بستی آرائیں کا رہائشی محمد مدثر علی الصبح علی پور روڈ پر اپنے روز مرہ کام کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ سامنے آتے ہوئے ہیوی ٹرک نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں محمد مدثر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا۔
حادثات