گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ملاقات

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ملاقات

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ہائیڈروپونک Hydroponic ایگریکلچر ٹیکنالوجی کے استعمال اور افادیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس طریقہ کاشت میں معدنی اجزا ء کی مدد سے پودوں کو پانی میں لگایا جا تا ہے اور اس کے لئے زمین کی ضرورت نہیں ہوتی۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فود چوہدری نے گورنر سندھ کوزراعت کے شعبہ کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران صوبہ سندھ میں اس کے استعمال کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر