کراچی، حادثات میں 1 شخص جاں بحق، اہلکار زخمی

کراچی، حادثات میں 1 شخص جاں بحق، اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں 2 مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔مذکورہ زخمی اہلکار ایس ایس پی کورنگی آفس میں تعینات ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب شاہراہِ فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب ایک گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش اسپتال منتقل کی گئی۔