کراچی، شہری نے مبینہ ڈکیت کو فائرنگ کرکے مار دیا

  کراچی، شہری نے مبینہ ڈکیت کو فائرنگ کرکے مار دیا

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں ڈالمیا روڈ پر شہری نے لوٹ مار کرنے والے مبینہ ڈکیت کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق شارع فیصل تھانے کی حدود میں ڈالمیا روڈ پر واقع سینٹرل گورنمنٹ کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی میں مزنگ نامی شہری نے ڈکیت کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔شہری نے دعوی کیا کہ وہ اپنے بھائی کلیم اللہ کے ساتھ گھر کے دروازے پر کھڑا تھا کہ 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان ان سے نقد رقم، موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہونے لگے تو اس نے ملزمان پر فائرنگ کردی جس سے ایک ڈکیت مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔مارے جانیوالے مبینہ ڈکیت سے پولیس نے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے لیکن اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر