صوبے دنیا بھر میں بنتے ہیں اور یہاں بھی بن سکتے ہیں: کنور نوید جمیل

صوبے دنیا بھر میں بنتے ہیں اور یہاں بھی بن سکتے ہیں: کنور نوید جمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل نے حکومت سندھ کے متعصبانہ رویوں سے نالاں ہوکر ایک بار پھر الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے دنیا بھر میں بنتے ہیں اور یہاں بھی بن سکتے ہیں، حکومت سندھ اپنے معتصب رویوں سے باز نہ آئی تو جلد کراچی والوں کے ساتھ انکے حق کے لئے سڑکوں پر ہونگے ۔جمعرات کو سندھ اسمبلی میں میڈیا کارنر پر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ حکومت سندھ کے تمام فیصلوں سے تعصب کی بو آتی ہے، حکومت سندھ نے کراچی و اندرون سندھ میں رہنے والوں کے حق غصب کرکے دوسروں کودیئے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں صوبے بنتے ہیں اور یہاں بھی بن سکتے ہیں۔ حکومت سندھ اب معاشرتی علوم کی کتابوں میں بھی بچوں کو کراچی والوں کے لئے غلط تاثر دے رہی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے صوبائی حکومت اگر جلد اپنے تعصبانہ۔فیصلوں سے باز نہ آئی تو کراچی والوں کے حقوق کے لئے انکے ہمراہ سڑکوں پر ہونگے۔