اسداللہ بھٹو کی سابق وفاقی وزیر غوث بخش مہر سے ملاقات

  اسداللہ بھٹو کی سابق وفاقی وزیر غوث بخش مہر سے ملاقات

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے سابق وفاقی وزیر و ایم این اے غوث بخش مہر سے ان کی رہائش گاہ وزیرآباد پہنچ کر ملاقات کی، جماعت اسلامی کے رہنماء نے رکن قومی اسمبلی غوث بخش خان مہر کو عمرہ کی سہادت حاصل کرنے پر مبارکباد اور ملکی وصوبائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر جمعیت اتحاد العلماء سندھ کے ناظم اعلیٰ مولانا حزب اللہ جکھرو اور جماعت اسلامی ضلع شکارپور کے جنرل سیکریٹری عبدالفتاح سہندڑو بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر