نورجہاں نوربیگم کی شاعری ناقابل فراموش ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

نورجہاں نوربیگم کی شاعری ناقابل فراموش ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جلیس سلاسل نے میرا تعارف عالمی سطح پر کرایا، نورجہاں کی شاعری ناقابل فراموش ہے، ان خیالات کا اظہار محسن پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، نورجہاں بیگم نور کے شعری مجموعے ”لمحات نور“ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی شاعری قلب و ذہن کی پاکیزگی کا نام ہے، ان کے باطنی احسانات سے فضا پرنور ہوجاتی ہے، جلیس سلاسل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے مملکت خدادا پاکستان کو دشمنوں کی سازشوں سے ہمیشہ کیلئے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، پوری قوم ان اور اہل خانہ کی صحت کے ساتھ لمبی عمر کے لئے دعا گو ہے۔ خلیل احمد خلیل نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو خراج تحسین پیش کیا، تقریب سے المرتضیٰ بلڈرز کے چیف ایگزیکٹو مرتضی مجید نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ممتاز سیاسی، سماجی، ادبی اور صحافتی شخصیات سینیٹرعبدالحسیب خان، سعود سحر، ڈاکٹر شکیل فاروقی، ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی، پروفیسر خیال آفاقی، ڈاکٹر شیما ربانی، آسیہ سحر، حاجی حنیف طیب، کوکب نورانی، ڈاکٹر ساجدہ سلطانہ، اسماء جلیس اور دیگر نے شرکت کی