ناظم آباد میں کارچور گروہ سرگرم سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

  ناظم آباد میں کارچور گروہ سرگرم سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے ناظم آباد گول مارکیٹ میں گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرنے والا موٹر سائیکل سوار گروہ سرگرم ہوگیا ہے۔ناظم آباد گول مارکیٹ میں 2 مختلف وارداتوں میں موٹرسائیکل سوار گروہ گاڑیوں کا قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگیا۔2 روز قبل 2مختلف وارداتوں کی موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق 2 ملزمان گاڑی کا شیشہ توڑکر اس میں سے سامان نکالنے لگے۔ملزمان کو واردات کرتے دیکھ کر ایک شہری نے انہیں آواز لگائی تو ملزمان فرار ہو گئے، تھوڑی دور جا کر ملزمان نے دوسری گاڑی کا شیشہ توڑا اور اس میں سے قیمتی ساؤنڈ سسٹم اور دیگر اشیالے کر فرار ہو گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر