امریکی قونصلیٹ کے وفد کا سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کا دورہ

امریکی قونصلیٹ کے وفد کا سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کا دورہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)امریکی قونصلیٹ کے وفد نے سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ایس ایم آئی یو ڈاکٹر محمد علی شیخ سے انکے دفتر میں ملاقات کی، دوران ملاقات وفد نے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے ساتھ شعبہ فلم سازی میں باہمی تعاون کیلئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ امریکی وفدمیں کراچی قونصل خانے کے پبلک افیئرز افیسرجیسن گرین، یونیورسٹی پارٹنرشپ کوآرڈینیٹر واشنگٹن ڈی سی رچرڈ بویم،کنٹری کلچرل افیئرز اسلام آباد لزا سووینارسکی اور ڈپٹی کلچرل افیئرز کراچی کیمرون تھامس شاہ شامل تھے۔ بعد میں وفدمیں شامل اراکین نے کامیٹی روم میں ایس ایم آئی یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ، ڈپارٹمینٹ آف میڈیااینڈکمیونیکیشن اسٹڈیز اور ڈائریکٹوریٹ آف براڈ کاسٹنگ اینڈ ٹرینگز کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی اور مستقبل میں ہونے والے باہمی تعاون کے اغراض و مقاصد کے مطلق آگاہ کیا۔اس موقع پر وفد نے کہا کہ وہ کراچی میں میڈیا اور فلم سازی کی تعلیم فراہم کرنے والے اداروں کیساتھ ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں اس سلسلے میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ایک بہترین ادارہ ہے جو فلم اور میڈیا کی نزاکت کا بہتر ادارک رکھتا ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا کہ وہ امریکی ادارے کے ساتھ فلم اور میڈیا کی تعلیم کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم نوجوانوں کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق اپنے نوجوانوں کو میڈیا اور فلم کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کریں تاکہ وہ یہاں سے پیشہ ور ماہر بن کر نکلیں۔بعد ازاں امریکی قونصل خانے کے وفد نے ایس ایم آئی یو کے ٹی وی اور ایف ایم یڈیو اسٹوڈیوز کا بھی دورہ کیا۔اور جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس اسٹوڈیوز کی تعریف کی۔ وفد نے ایس ایم آئی یو میں قائم جناح میوزیم کا بھی دورہ کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر