نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے،ڈی پی او سجاد خان

  نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے،ڈی پی او سجاد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجادخان نے کہاہے کہ منشیات بالخصوص آئس کے خاتمے اور قلع قمع کیلئے آگاہی مہم دور حاضرکا اہم تقاضا ہے منشیات اور آئس کے سوداگروں کے قلع قمع اور معاشرے کو منشیات کی وباء سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہارڈی پی او سجاد خان نے گورنمنٹ ڈگری کالج گڑھی کپورہ میں طلباء سے منشیات(آئس) کے خاتمے اور نقصانات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے،سماج د شمن عناصر نوجوانوں کو منشیات(آئس) کی دلدل میں پھنساکران کا مستقبل داؤ پر لگانا چاہتے ہیں لیکن اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے والدین اوراساتذہ کرام کوبھی اپنابھرپور کردارادا کرنا ہوگا کیونکہ آئس کا عادی شخص نہ صرف اپنے بلکہ دوسروں کی زندگیوں کے لئے بھی خطرے کا سبب بنتا ہے،منعقدہ تقریب سے ڈاکٹرامیر خان نے بھی آئس نشہ کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے بارے طلباء کو آگاہ کیا۔اس موقع پرکالج کے پرنسپل محمد ابرار،یوتھ پارلیمینٹ کے چیئرمین ارشاداحمد،میڈیا کے نمائندوں اوراساتذہ کرام کے علاوہ طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی