ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کوکیٹیگری اے میں قرقی نوٹیفکیشن جاری

  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کوکیٹیگری اے میں قرقی نوٹیفکیشن جاری

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کوکیٹیگری اے میں قرقی نوٹیفکیشن جاری مالاکنڈکے عوام میں خوشی کی لہردوڑگئی۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈڈویژن کے گیٹ وے میں قائم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ ترقی کے اس دورمیں سہولیات سے محروم تھاعلاقے کے لوگوں کوعلاج معالجے میں سخت مشکلات کاسامنا کرناپڑتاتھا اورمریض مجبوربٹ خیلہ ہسپتال سے پشاوراورسوات جانے پرمجبورتھے۔علاقے کے مقامی ایم پی اے شکیل آحمدخان ایم این اے جنیداکبرخان اورہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرسعیدالرحما ن کے دن رات محنت کی وجہ سے صوبائی حکومت نے یہاں کے عوام کادیرینہ مطالبہ پوراکرکے بٹ خیلہ ہسپتال کوکیٹیگری اے میں ترقی دیکرنوٹیفکیشن جاری کردیا۔دریں اثناء ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرسعیدالرحمان نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ اب بٹ خیلہ ہسپتال مزیدترقی کے راہ پرگامزن ہوجائیگی اورمریضوں کوپشاوراورسوات جانے سے نجات مل جائیگی جبکہ دوسری طرف علاقے میں میڈیکل کالج کاقیام بھی عمل میں لایاجائیگا اور علاقے کے 400بے روزگارنوجوانوں کوروزگارکے مواقع بھی میسرہوجائیگی۔انہوں نے کہاکہ ہم صوبائی حکومت وزیراعلیٰ محمودخان سیکرٹری ہیلتھ یحییٰ اخونزادہ ایم این اے جنیداکبرخان صوبائی وزیرشکیل آحمدخان اورعلاقے کے اپوزیشن پارٹیوں کے راہنماؤں کابھی شکریہ اداکرتے ہیں کہ جن کے کوششوں سے ہم اپنے مشن میں کامیاب ہوگئے انہوں نے کہاکہ ہم ائندہ کیلئے بھی علاقے کے عوام کے بہترمفادمیں اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر