بٹ خیلہ،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن ٹو کا دفتر سوات منتقل

    بٹ خیلہ،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن ٹو کا دفتر سوات منتقل

  



بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)مالاکنڈکوایک اوردھچکہ صوبائی حکومت نے محکمہ سی اینڈڈبلیو کے ڈویژن ٹو کوسوات منتقل کردیاپی ڈبلیوڈی لیبریونین کے صوبائی کابینہ سراپااحتجاج۔تفصیلا ت کے مطابق انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ صوبائی حکومت نے محکمہ سی اینڈڈبلیومالاکنڈکے ڈویژن ٹوکومالاکنڈسے سوات منتقل کردیاہے جس پرمحکمہ سی اینڈڈبلیو مالاکنڈکے صوبائی صدرگل زمین خان اوردیگراراکین سراپااحتجاج بن گئے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سب ڈویژن ٹوکوسوات منتقل ہونے سے جوملازمین متاثرہوئی ہے ضلع بنوں کے طرح ملازمین کویہاں مالاکنڈمیں ایڈجسٹ کیاجائے تاکہ ملازمین کوانے جانے میں مشکلات کاسامنانہ ہو۔

مزید : پشاورصفحہ آخر