سری نگر،بھارتی فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر زندگی ختم کر لی

  سری نگر،بھارتی فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر زندگی ختم کر لی

  



سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرکے ضلع اسلام آباد میں بھارت کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کی 116بٹالین کے ہیڈ کانسٹیبل آشویراپا نے ضلع کے علاقے پہلگام میں واقع فوجی کیمپ میں گولی مار لی۔ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اسے فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرردیا۔ اس واقعے سے مقبوضہ علاقے میں جنوری 2007سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 445ہو گئی ہے۔

فوجی،خود کشی

مزید : پشاورصفحہ آخر