تخت بھائی،لڑکے کے قتل کا ڈراپ سین،قاتل دوست نکلا

    تخت بھائی،لڑکے کے قتل کا ڈراپ سین،قاتل دوست نکلا

  



تحت بھائی (تحصیل رپورٹر )تھانہ شیر گڑھ کی حدود علاقہ پیرسدی سے ملنے والے گمشدہ لڑکے کی مسخ شدہ لاش کا معمہ حل،گمشدہ لڑکے کوقتل کیا گیا تھا۔وجہ عناد قاتل اور مقتول کے مابین غیراخلاقی تعلقات کی کوشش کا نتیجہ نکلا، گرفتار قاتل کا اعتراف جرم۔قاتل اور مقتول قریبی دوست اور ہمسائے ہیں،واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل بھی برآمد،ڈی پی اوسجادخان کا پریس کانفرنس سے خطاب تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ شیرگڑھ کی حدودشاد خان بانڈہ پیر سدی سے تعلق رکھنے والے بہادرخان ولد شادخان نے اپنے بیٹے سلمان کی گمشدگی کی رپورٹ مورخہ 10 جنوری کو تھانہ شیرگڑھ میں درج کرائی جس پر پولیس نے کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے گمشدہ بچے کی تلاش شروع کردی،کہ مورخہ 25 جنوری کو گمشدہ بچے کی بری طرح مسخ شدہ لاش قریبی علاقے کی فصل گناسے ملی، جس سے علاقہ میں کافی خوف وہراس پھیل گیا تاہم پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال اور بعد میں مزید میڈیکل رپورٹ کے لئےKMC ہسپتال پشاور بھیج دیا گیا جہاں سے رپورٹ کے مطابق لاش کی موت سر پر گولی لگنے سے واقع ہوئی ہے، اس سلسلے میں تھانہ شیرگڑھ پولیس نے جائے واردات سے کرائم سین یونٹ کے ذریعے مزید شواہد اکھٹے کیے اور اس واردات میں ملوث نا معلوم ملزم تک رسائی حاصل کرکے سرتاج ولد ارشاد جوکہ مقتول کا قریبی دوست اور ہمسایہ ہے کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزم نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران پولیس کو بتایا کہ مقتول اور میرے مابین دوستانہ تعلقات تھے واردات کے دن مقتول میرے ساتھ غیراخلاقی تعلقات استوارکرنا چاہتا تھا جس سے میں طیش میں آیااور گھرسے پستول ساتھ لیکر مقتول کی بتائی ہوئی جگہ فصل گنا واقع ملکانانو بانڈہ میں داخل ہوکر جیسے ہی مقتول میرے پیچھے آیا تو میں نے اسکے سرپر پستول سے فائرکی جس سے لگ کروہ گرگیا اور میں وہاں سے بھاگ نکلا۔گرفتارملزم سے واردات میں استعمال ہونے والاآلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیاہے

مزید : پشاورصفحہ آخر