ڈیرہ،منظورپشتین کی رہائی کیلئے نکالی گئی ریلی کے 150 ارکان کیخلاف مقدمات

        ڈیرہ،منظورپشتین کی رہائی کیلئے نکالی گئی ریلی کے 150 ارکان کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری پرریاستی اداروں کیخلاف ریلی نکالنے اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر کینٹ پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کے 150کارکنان کیخلاف 16ایم پی او سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی پشاور سے گرفتاری کیخلاف حق نواز پارک سے نکالی گئی ریلی میں مقررین کی جانب سے ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر اور نعرے بازی پر کینٹ پولیس نے پی ٹی ایم کے 150کارکنان کیخلاف 123A-124A-120B-153A-506-16MPO-121-121Aپی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔