تعلیم، صحت، سٹرکوں کی تعمیر اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں: فضل حکیم

تعلیم، صحت، سٹرکوں کی تعمیر اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ہر ممکن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ حلقے کی تعمیروترقی، عوامی محرومیوں اورپسماندگی کاخاتمہ او لین ترجیح ہے حلقے کے عوام کودرپیش مسائل پرگہری نظرہے خاص طورپر تعلیم، صحت،سڑکوں کی تعمیر اور پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں حلقے کے عوام کے لئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں۔ میرے حلقے کا ہر ووٹر ایم پی اے ہے یہ عزت اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اورعوام کے تعاؤن سے ملی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ وہ ذاتی پسند اور نا پسند کی سیاست سے بالاتر ہوکر ہر کسی کا جائز مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور حلقہ میں تعمیروترقی کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے میگا پراجیکٹس کا جلد آغاز کر دیا جائے گا جبکہ ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر تعمیر و ترقی کے منصوبے شروع کئے جائیں گے انہوں نے سی اینڈ ڈبلیو ہائی وے کے افسران کو ہدایت کی کہ جن علاقوں میں روڈ فراہمی و نکاسی آب کا مسئلہ ہو ان علاقوں کا سروے جلد سے جلد کیا جائے تاکہ انہیں جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے انہوں نے کہا کہ حلقہ میں صحت و صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حلقہ پی کے5کو ماڈل اورخوبصورت بنانے کے لئے موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر عملدرآمد کیا جائے۔