ٹانک،تھانہ مرید اکبر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ٹانک،تھانہ مرید اکبر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)تھانہ مرید اکبر شہید پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ناکہ بندی کے دوران پٹھان کوٹ کے قریب ملزمان سے ایک کلو سے زائد آئس برآمد ملزمان گرفتار برآمد ہونے والی آئس کی قیمت لاکھوں روپے میں بتائی جاتی ہے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عمر دراز بلوچ نے تھانہ ایس ایم اے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ ایس ایم اے نصیب الرحمان اور ایڈیشنل ایس ایچ او شاہ ولی کو ایک خفیہ اطلاع ملی کہ بلوچستان سے ٹانک کے علاقہ کو کچھ ملزمان آئس سمگل کر رہے ہیں جس پر انہوں نے ضلع بھر میں ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تلاش شروع کر دی دوران ناکہ بندی پٹھانکوٹ کے قریب پولیس نے ملزمان کو دھر لیا اور ان کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد لاکھوں روپے مالیت کی آئس برآمد کر لی گئی جو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر سرور اور جاوید نامی ملزم کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ڈی ایس پی عمردراز کا بتانا تھا کہ گرفتار ملزمان میں ایک ملزم سرکاری اہلکار ہے انہوں نے کہا کہ ٹانک پولیس نے ڈی آئی جی ڈیرہ امتیاز شاہ اور ڈی پی او ٹانک عارف خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں شروع کی ہوئی ہیں منشیات لعنت ہے جو ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے ٹانک پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور اس فعل میں ملوث عناصر کو نشان عبر بنا دیا جائیگا۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر