بونیرمائنز کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے، نظر حسین شاہ

بونیرمائنز کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے، نظر حسین شاہ

  



بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی سیکرٹری معدنیات سید نظر خسین شاہ نے اپنے دورہ بونیر کے موقع پر بونیر ماربل مائیز مالکان کے ساتھ سواڑی میں پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے ریسٹ ہاوس میں خصوصی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بونیر ضلع ماربل مائینز کے خوالہ سے اہمیت کا حامل ضلع ہے۔مگر یہاں کے ماربل مائینز میں کام کرنے والے مزدوروں کی زندگی کی تحفظ اورجدید طریقہ سے ماربل مائینز کی کٹائی پر صوبائی حکومت زیادہ توجہ دے رہی ہے۔تاکہ یہ قدرتی ذخائیز ضایع ہونے سے بچ جائے،انہوں نے کہا کہ بونیر کی ماربل پورے ملک میں سپلائی کی جاتی ہے۔اور اسے پسند کیے جاتے ہے۔سیکرٹری مائیز نے کہا کہ بونیر کے عوام کو ماربل فیکٹریوں سے نکلنے والی پانی کے مسئلے کا حل بونیر میں ماربل سٹی کا قیام ہے۔جس کے لئے صوبائی حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مائینز میں کام کرنے والے مزدورں کی زندگی کی تحفظ محکمہ معدنیات کے ساتھ ساتھ مائینز مالکان کی بھی ذمہ داری ہے۔ملاقات میں مائیزمالکان نے سیکرٹری معدنیات کو اپنے مسائل سے اگاہ کیا اور کہا کہ ماربل مائینز میں کام کرنے والے مزدور ں کی زندگی ہمیں بہت عزیز ہے۔مگر بدقسمتی سے مزدور کام کے دوران سیفٹی الات استعمال کرنے سے گریز کرتے ہے۔ملاقات کے بعد ماربل مائیز سے تعلق رکھنے والے تیمورخان نے میڈیا کو بتایا کہ سیکرٹری معدنیات کا دورہ بونیر ہمارے لئے انتہائی اہم ہے۔سیکرٹری معدنیات کی ہدایات پر فوری عمل کو یقینی بنایاجائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر